پاکستان ایوی ایشن یونٹ کویو این امن مشن کانگو میں حادثہ، 6افسران و جوان شہید

449

کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستان ایوی ایشن یونٹ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایوی ایشن یونٹ کویو این امن مشن کانگومیں حادثہ پیش آیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن کاہیلی کاپٹرگرگیا جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی افسران و جوان شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل بھی شہداء میں شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے اور پاکستان عالمی امن و سلامتی کیلئے یو این امن مشنز  میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.