ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

536

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ہزاروں روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 401 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1915 ڈالر ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.