سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ منصورکی ہدایت پرانسدادی ڈینگی ڈے کی مناسبت سے آگاہی واکس اور سیمینارکااہتمام

225

لاہور: سیکرٹری انفارمیشن اینڈکلچر/ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز راجہ منصوراحمدکی ہدایت پر پنجاب فلم سنسربورڈ،لاہورآرٹس کونسل،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوائج اینڈکلچراور محکمہ انفارمیشن اینڈکلچرکے افسران کی جانب سے انسدادی ڈینگی ڈے کی مناسبت سے آگاہی واکس اور سیمینارکااہتمام کیاگیا۔

محکمہ انفارمیشن اینڈکلچرکی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن راؤ پرویزاختر،انجم نوید،خضرظہور،شکیب سرور،محمد حسین،اشرف اصغراور دیگرسٹاف نے شرکت کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن راؤ پرویزاختر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری انفارمیشن اینڈکلچرراجہ منصوراحمدکی ہدایت کے مطابق اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی واک کااہتمام کیاگیاہے۔محکمہ انفارمیشن اینڈکلچرمیں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجارہاہے۔تمام محکمہ جات کے ساتھ محکمہ انفارمیشن اینڈکلچربھی ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اپناکرداراداکررہاہے۔بطورشہری ہمیں اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بناناچاہئے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.