ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنےکا اعتراف کرلیا

353

ایران نے اعتراف کیا ہےکہ اس نے یوکرین پر روسی حملے سے قبل روس کو ڈرون فراہم کیے تھے۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرکا کہنا ہےکہ یوکرین کی جنگ سے کئی ماہ قبل روس کو محدود تعداد میں ڈرون فراہم کیے تھے تاہم یوکرین جنگ میں روس کی مدد کے لیے ڈرون فراہمی کا مغربی ممالک کا الزام غلط ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ یوکرین کے ساتھ دو ہفتے قبل یوکرین میں ایرانی ڈرون کے استعمال سے متعلق الزامات پر بات کرنے پر اتفاق ہوا تھا لیکن یوکرین طے شدہ ملاقات سے آخری لمحے پر دستبردار ہوگیا۔

دوسری جانب یوکرینی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیرخارجہ کے بیان پر ردعمل سےگریز کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.