شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کردیا گیا

شیخ صالح کو سینیئر علما کونسل کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے اور ان کا درجہ ایک وزیر کے برابر ہوگا۔

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق شیخ صالح کو سینیئر علما کونسل کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے اور ان کا درجہ ایک وزیر کے برابر ہوگا۔

خیال رہے کہ شیخ صالح الفوزان کو سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال کے بعد مملکت کا مفتی اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

خادم حرمین شریفینسعودی عربشاہ سلمان بن عبد العزیزشیخ صالح الفوزانمفتی اعظمولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
Comments (0)
Add Comment