تہران: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بر یگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک عالم اسلام کی یکجہتی کےلیے متحدہوجائیں، مسلم ممالک امریکا اورصیہونیوں کی زیر قیادت منافقت کےخلاف متحد ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مسلم ممالک امریکا کی کھوکھلی طاقت پربھروسہ نہ کریں، امریکا اپنی کمزور فوج کا دفاع، مسلم ممالک اورخطے کی سلامتی یقینی نہیں بناسکے گا۔
ایرانی جنرل نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کے سب سے ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کوعملی طور پربےاثرکردیا، ابراہم لنکن کوتاریخی شکست کاسامنا کرنا پڑا اور ایران نے اسے بھاگنے پرمجبور کردیا۔