عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد کا پیغام

اپنے مختصر پیغام میں نریندر مودی نے ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی

نیو دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مبارک باد کا پیغام دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں نریندرا مودی نے مسلمانوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی۔

اپنے مختصر پیغام میں نریندرا مودی نے ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ بھارت میں ربیع الاول کا چاند 4 ستمبر کو نظر آیا تھا اور بھارت میں عید میلاد النبیﷺآج منائی جارہی ہے۔

Eid Milad-ul-NabiIndian MuslimsIndian Prime MinisterMessageNarendra Modi
Comments (0)
Add Comment