10 سالہ سارہ کا قتل، پولیس کو مطلوب والد عرفان، سوتیلی والدہ برطانیہ روانہ

10 سال کی بچی سارہ کے قتل کیس میں سرے پولیس کو مطلوب ملزمان بچی کا والد عرفان، سوتیلی والدہ بینش اور چچا فیصل برطانیہ روانہ ہوگئے۔

برطانوی پولیس سارہ شریف ہلاکت کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عرفان، بینش اور فیصل سیالکوٹ سے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز سے برطانیہ روانہ ہوئے۔

بچی سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو سرے میں ان کےگھر سے ملی تھی اور بچی کے والد عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل پاکستان فرار ہوگئے تھے۔

عرفان شریف واقعے کے بعد اپنے دیگر 5 بچوں کوبھی پاکستان لے آئے تھے جنہیں گزشتہ دنوں ہی پولیس نے تحویل میں لیا۔

10 سالہ سارہ قتل کیس والد سوتیلی والدہ برطانیہ روانہ پولیس مطلوب سیالکوٹ ایئرپورٹ
Comments (0)
Add Comment