لاہور: صوبائی دارالحکومت میں مساجد بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہیں، سندر کے علاقے میں مسجد میں ڈکیتی کی ورادات پیش آئی ہے۔
پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے امام مسجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مسجد کے چندہ باکس میں جمع رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔