کراچی میں اقوام متحدہ کے اہلکار سے موبائل فون چھین لیا گیا، ملزم کو گرفتار کرکے موبائل برآمد کرلیا گیا۔
بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق گرفتار ملزم فرمان علی نشےکا عادی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں سٹریٹ کرمنلز نے سگریٹ کمپنی کے سیلز مین سے سگریٹ کےکارٹن لوٹ لیے۔