قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے باعث زمان خان کی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا، کپتان بابر اعظم ورلڈکپ سکواڈ پر سلیکشن کمیٹی سے اہم مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی لاہور میں ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورت ہوچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایشیا کپ میں حصہ لینے والے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، نسیم شاہ اگر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تو چار فاسٹ بولرز کے نام مشاورت کے لیے موجود ہیں، زمان خان، حسن علی، محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان اگلے تین سے چار روز میں ہوگا، قومی سکواڈ میں زمان خان کی شمولیت کا امکان ہے۔