ملک کے زر مبادلہ ذخائر میں 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی

ملک کے زر مبادلہ ذخائر میں 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی- اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے 3 جون کو زر مبادلہ ذخائر میں مزید تنزلی ہوئی۔ زر مبادلہ ذخائر 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کم ہوکر 15 ارب 17 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.82 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.95 ارب ڈالر رہے۔

اسی طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر 49.67 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 9.22 ارب ڈالر کی سطح پر رہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
Comments (0)
Add Comment