پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے۔

اسلام آباد: عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی اعلان کیا ہے۔

اتوار اور پیر کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی کمی کی گئی ہے۔

فنانس ڈویژن کے ایک نوٹی فکیشن کے مطابق’آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی منڈی میں قیمتوں کے فرق کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی صارفین کی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔‘

پٹرول کی قیمت 259.10 روپے سے کم ہ کر 249.10 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 262.75 روپے سے کم ہوکر 249.69 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 169.62 سے کم ہو کر 158.47 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 154.05 روپے سے کم ہو کر 149.13 روپے ہو گئی۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قیمتیں 16 ستمبر سے اگلے 15 دن تک برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مہینوں کے دوران یہ مسلسل چوتھی بار کمی کی گئی ہے۔

پٹرول بنیادی طور پر چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ایندھن کی کم ہوتی قیمتوں سے درمیانے اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ میں نمایاں طور پر ریلیف ملتا ہے۔

دوسری طرف عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی آرہی ہے، خام تیل کی قیمتوں کی کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پی ایس او ایڈجسٹمنٹ اور کسٹم ڈیوٹی میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی کے بعد دسمبر 2021 سے بھی کم سطح پر آگئی ہیں۔

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ریگ زون کے مطابق گذشتہ ہفتے عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 69.08 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ مئی 2023 کی سطح سے بھی نیچے آ کر 65.82 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

گذشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 70 ڈالر سے نیچے گر کر 68 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ کر رہی تھیں۔

لیبیا نے خام تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس کے بعد سپلائی میں اضافے کے سبب بھی قیمتیں گری ہیں۔

BusinessDiesel PriceFinance MinistryOGRAPetrol pricePetroleum Products
Comments (0)
Add Comment