ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 6 ہزار 300 روپے سستا ہوا ہے۔
فی تولہ سونا 6 ہزار 300 روپے سستا ہونےکے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپےکا ہوگیا ہے۔
10گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 402 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں بھی سونا سستا ہوا ہے اور سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کی کمی کے بعد 1931 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔