فرانس کی اعلیٰ عدالت نے فرانس کے سکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی اعلیٰ عدالت دی سٹیٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے،سکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں۔
واضح رہے کہ فرانس کی حکومت نے گز شتہ ماہ سکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
فرانسیسی حکومت کی عبایا پابندی کے خلاف مسلم تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دیا۔
فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایا پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔