شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا مزید کچھ روز روس میں قیام کا فیصلہ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے دورہ  روس کے موقع پر  قیام کے دورانیے میں مزید کچھ دن اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان کی جانب سے روس میں اپنے قیام کی دورانیے میں اضافے کا فیصلہ غیر متوقع طور پر کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی مبینہ ڈیل اس کا سبب ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل  دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد کم جونگ ان نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی تھی جسے صدر پیوٹن نے قبول کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ 4 برس بعد تین روز قبل بذریعہ ٹرین روس پہنچے تھے، اس موقع پر کم جونگ ان کا کہنا تھا روس کے دورے کا واضح مقصد دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات روسی سپیس سنٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو سپیس سنٹر کا دورہ کرایا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر سے ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے راکٹ ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور روس شمالی کوریا کی سیٹلائٹ بنانے میں مدد کر سکتا ہے، شمالی کوریا اپنا خلائی پروگرام تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کم جونگ ان شمالی کوریا سربراہ روس ماسکو دورہ روسی صدر پیوٹن سپیس سنٹر راکٹ ٹیکنالوجی
Comments (0)
Add Comment