اسلام آباد: حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، کریک ڈاؤن میں تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کا تعاون ہے، ہمیں معلوم ہے چوروں کے خلاف یہ مہم آسان نہیں لیکن ناکامی کی کوئی کنجائش نہیں ہے۔
سیکرٹری توانائی نے کہا کہ فیلڈ فارمیشن کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔
واضح رہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔