پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا

ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 10، 10 وکٹیں گرگئیں

71

ملتان: پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 20 وکٹیں گرنےکا ریکارڈ بن گیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز  پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کی 10، 10 وکٹیں گرگئیں۔

پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں پہلے روز ہی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی آج ہی 154 رنز پرڈھیرہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2004 کے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز 18 وکٹیں گری تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.