دلجیت دوسانجھ کا ابوظہبی کی شیخ زاید مسجد کا دورہ، ویڈیو قصیدہ بردہ شریف کےساتھ شیئر

بالی ووڈ گلوکار نے مسجد کے طرز تعمیرکا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

227

ابوظہبی: بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ابوظہبی کی شیخ زاید جامع مسجد کے دورے کی ویڈیو قصیدہ بردہ شریف کےسا تھ شیئر کردی۔

دلجیت دوسانجھ نے ابوظہبی کے دورے کے موقع پر شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا۔

بالی ووڈ گلوکار نے مسجد کے طرز تعمیرکا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

دلجیت دوسانجھ نے شیخ زاید جامع مسجد کے  اپنے دورے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں خوبصورتی کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف کا استعمال کیا گیا ہے۔

ویڈیو کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد لائیک اور شیئر کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.