آئی ایم ایف نے پٹرولیم سمگلنگ روکنے کے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی

81

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ سمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کی روم تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر  وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے اس لیے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ  پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ بڑھنےسے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہےکہ ماہانہ 143ملین لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کو روکا جائے۔

آئی ایم ایف نے  ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.