الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی نے سیلاب متاثرہ 3 ہزار گھرانوں میں کھانا، راشن، امدادی سامان تقسیم کیا

171

بورے والا ( سید ساجد حسین نقوی ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی نے ساہوکا کی سیلاب سے متاثرہ بستیوں موضع بھٹیاں،بستی میاں حاکم،میاں پور،موضع سلدیرا ،کچی پکی،جملیرا ودیگر بستیوں میں تین ہزارگھرانوں میں پکا ہوا کھانا،پچاس گھرانوں میں خشک راشن اور 3 سو مچھر دانیاں تقسیم کیں –

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی سید جاوید حسین شاہ،سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی چوہدری طارق محمود، چوہدری علی وقاص امیدوار حلقہ 232,سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن حلقہ 230 ساہوکا عمران خورشید اعوان،مولانا ابراہیم منصوری، محمد رفیق نظامی،زنیر ہنجرا، علی مرزا،عمران ساہوکا ودیگر والنٹیئرز نے اپنی خدمات سر انجام دیں-

سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی چوہدری طارق محمود،ضلعی صدرالخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی سید جاوید حسین شاہ،علامہ ابراہیم منصوری،ملک عمران خورشید اعوان،امیدوار ایم پی اے حلقہ 230بوریوالا نے اپنے مشترکہ بیان میں الخدمت فاؤنڈیشن کے جاری فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی جبکہ متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے سیلاب آیا ہے تب سے لیکر آج تک کوئی بھی امداد نہیں ملی ہم الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری مشکلات کے مطابق ہر طرح کی سہولیات فراہم کیں خواہ وہ صحت کی سہولیات ہوں یا خوراک کی جب سیلاب آیا تو الخدمت فاؤنڈیشن کے والنٹیئرز نے ہمیں سیلابی پانی سے کشتیوں کے ذریعے نکالا اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا آج بھی ہمیں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن اور پکا پکایا کھانا فراہم کیا ہماری فصلیں مکمل تباہ و برباد ہو چکی ہیں پتہ نہیں کب تک ہم اپنی فصیلیں کاشت کرسکیں گے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.