پی آئی اے کو آپریشن جاری رکھنےکیلئے وزارت خزانہ سے فنڈز ملنےکا امکان

119

وفاقی وزارت  خزانہ کی جانب سے قومی ائیر لائنز  پی آئی اےکو  آپریشن جاری رکھنےکے لیے 14 ارب  روپے جاری کرنےکی منظوری دیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے ذمہ 260 ارب  روپے قرض کی ادائیگی مؤخرکیے جانےکا امکان ہے، اس قرض کی گارنٹی حکومت نے دی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی آئی اے نے وزارت خزانہ  سے مالی آپریشنز کے لیے 22 ارب 80 کروڑ روپے مانگے تھے۔

اضح  رہےکہ ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے تھے جس کے باعث  پی آئی اے کو فنڈز کی کمی کا سامنا  تھا اور اسی وجہ ملکی اور کچھ بیرون ممالک جانے والی فلائٹ کا آپریشن بھی متاثر ہوا  جب کہ عملے کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تھیں۔

بعد ازاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کردیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.