کیا 5ہزار کا نوٹ ختم ہونے جا رہا ہے؟ وزیر اطلاعات کا اہم بیان آگیا

76

اسلام آباد:  نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپےکے نوٹ کی بندش سے متعلق نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

 مرتضیٰ سولنگی نے ایکس پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا جعلی نوٹی فکیشن شیئر کیا ہے جس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے لکھا کہ  5 ہزار روپے سے متعلق یہ نوٹی فکیشن جھوٹا ہے، حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹی فکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.