پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی باکو میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین سے ملاقات،عشائیے میں شرکت
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سفیر قاسم محی الدین کی شاندار سفارتی کاوشوں کو سراہا۔
باکو: پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے باکو، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین سے ملاقات کی اور ان کی جانب سے دیے جانے والے پرتکلف عشائیے میں شرکت کی۔
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سفیر قاسم محی الدین کی شاندار سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ خاص طور پر حالیہ پاک،بھارت تنازع کے دوران آذربائیجان کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کے حصول میں ان کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان اور باکو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی میں ان کی انتھک محنت کو بھی سراہا، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ مسز قاسم محی الدین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔