سرکاری ایمبولینس میں چائے فروخت کرنے والوں کو سمندری انتظامیہ نے دھر لیا

340

فیصل آباد :سرکاری نمبر پلیٹ والی ایمبولینس میں چائے کی پتی فروخت کرنے والوں کو سمندری انتظامیہ نے دھر لیا،ایمبولینس سے سرکاری ادویات اور چائے کے ڈبے برآمد،ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا.

شہریوں کی اطلاع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کارروائی کی، سرکاری نمبر پلیٹ والی ایمبولینس کی چیکنگ کی گئی تو ایمبولینس سے ناٹ فار سیل ادویات بھی برآمد کی گئیں، انتظامیہ کے مطابق ایمبولینس ضلع ننکانہ کی ہے.

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ سرکاری ایمبولینس سے سرکاری ادویات اور چائے کے ڈبے برآمد کیے گئے ہیں، سرکاری ایمبولینس پر عملہ چائے کی پتی کے ڈبے فروخت کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینس قبضہ میں لے کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں محتشم علی سکنہ ننکانہ اور محمد یوسف شامل ہیں.

ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ پکڑی گئی ایمبولینس ضلع ننکانہ کی ہے،استغاثہ جمع کروا دیااور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.