پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول درہم برہم، 7 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

93

مالی بحران سے دوچار پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی 7 اندرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ  اور متعدد پروازوں کی آمد و رفت میں رد و بدل کردیا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ کے شیڈول کے مطابق کراچی سے بہاولپور آنے اور جانے والی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 588 اور پی کے 589، کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 368 میں 3 گھنٹے کی تاخیر ظاہر کی جا رہی ہے اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304  ساڑھے 8 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی رحیم یار خان کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سکھر کی پرواز پی کے 536 مقررہ وقت سے 45 منٹ ایڈوانس کی گئی ہے، کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 سوا 2 گھنٹے جب کہ دبئی کے لیے پی کے 213 میں 2 گھنٹے تاخیر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی کے 301 منسوخ کی گئی ہے، اسلام آباد سے ریاض کے لیے پی کے 753  میں تین گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے، لاہور سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 305 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.