ہالی ووڈ رائٹرز، اداکاروں کی تاریخی ہڑتال، کون سی بڑی فلمیں، سیکوئلز متاثر ہونگے؟

140

ہالی ووڈ رائٹرز کی تاریخی ہڑتال کے بعد اب کئی نامور اداکاروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس سے فلم اواتار اور گلیڈی ایٹر کے سیکوئلز متاثر ہونے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ڈینیئل جیسن سوڈیکس اور  سوزن سارینڈن سمیت بڑے ستارے بھی لکھاریوں کی ہڑتال میں شامل ہوگئے جسے ہالی وڈ کی تاریخ میں 6 دہائیوں کی سب سےبڑی ہڑتال کہا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال کے دوران اداکار نہ ہی کسی فلم میں کام کریں گے اور نہ ہی کسی فلم کی پرموشن کریں گے، جس کے نتیجے میں بڑی فلم پروڈکشن اواتار اور گلیڈی ایٹر کے سیکوئلز  کے ساتھ ساتھ سٹرینجر تھنگز، فیملی گائے اور دی سمپسنز جیسے شوز کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ہوم باکس آفس(ایچ بی او) کے لیڈ اداکار برین کاکس نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ہڑتال سال کے آخر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹریمنگ کی تمام چیزوں کو بدل کر رکھ دیا گیا ہے، یہ( سٹوڈیو اور سٹریمنگ جائنٹ) ہمیں روکنا چاہتے اور مار گرانا چاہتے ہیں کیونکہ سٹریمنگ سے بہت پیسہ بن رہا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ رائٹر اور اداکار کے ساتھ اسے نہ بانٹیں

واضح رہے ہالی ووڈ کے رائٹرز کی جانب سے یہ ہڑتال مئی سے جاری ہے جس میں اداکار بھی شامل ہوگئے ہیں جنہیں تنخواہوں، کام کرنے کےحالات اور انڈسٹری کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تحفظات ہیں۔

جمعہ کے روز رائٹرز اور اداکاروں کی بڑی تعداد نے نیویارک کے شہر لاس اینجلس سمیت دیگر شہروں میں قائم اہم سٹوڈیوز اور سٹریمنگ سروسز کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

اس کے علاوہ جمعہ کے روز ہی وائٹ ہاؤس سے صدر جوبائیڈن کا ہڑتال سے متعلق بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لکھاری اور اداکار جائز اجرت اور مراعات کے مستحق ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.