15 مارچ کو صوبہ بھر کے اساتذہ و ملازمین سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا دیں گے-پنجاب ٹیچرز یونین

218

منہگائی کے طوفان اور حکومتی بے حسی نے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔چوہدر ی سرفراز

( لاہور) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، نادیہ جمشید،سعید نامدار،چوہدری محمد علی،میاں ارشد ، مصطفیٰ سندھو، ملک سجاد، راناالیاس،سرفراز ہاشمی، مرزا طارق،رانا خالد،طاہر اسلام،نذیر گجر،غفاراعوان طارق زیدی،مرزا اختر ودیگر نے کہا ہے کہ منہگائی کے طوفان نے اساتذہ و ملازمین کی زندگیوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے تن ڈھانپٹےہیں تو دووقت کی روٹی میسر نہیں اپنے بچوں کی ننھی منی خواہشات کا گلہ گھونٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں ناقابل برداشت منہگائی کی وجہ سفید پوشی کا بھرم رکھنا محال ہے حکومتی بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے لیکن پنجاب حکومت مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے تو دوسری طرف سمری بیجھنے کے شوشے چھوڑے جارہے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں لہذا اساتذہ و ملازمین ایسی افواہوں کو خاطر میں نہ لائیں اور 15 مارچ کو دن 11 بجے ہر صورت سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے دھرنا میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کے اعلان پر مجبور کیا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.