کراچی لاہور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

172

فضائی آلودگی کے باعث کراچی ایک بار پھر  دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگیا۔

کراچی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 167ریکارڈ کیا گیا ہے، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں  لاہور کا دوسرا نمبر  ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 154ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں ذرات، گاڑیوں اور فیکٹری کا دھواں شامل

 ائیرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہےکہ ماحولیاتی آلودگی ناپنے والے انڈیکس میں کراچی کا پہلا جب کہ لاہور کا دوسرا نمبر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق مٹی کے ذرات،گاڑیوں، فیکٹریوں کا دھواں ہوا میں شامل ہے۔

ماہرین صحت کا مشورہ

کراچی کی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلودگی کے صحت پر مضر اثرات ہوسکتے ہیں لہٰذا آنکھوں میں تکلیف، الرجی اور دمہ کے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری ہوگی۔

ماہرین صحت نے مشورہ دیا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لگائیں اور آنکھوں کو باربار دھوئیں جب کہ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.