پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

585

پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔

وفاقی وزير تجارت نوید قمر نے میڈيا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پرقانون سازی پراصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.