پولیس نے “بیوی کے خوف” سے گھر سے بھاگنے والے شوہر کو ڈیڑھ سال بعد ڈھونڈ لیا

94

بھارتی پولیس نے بیوی کے خوف سے گھر سے لاپتا ہونے والے شخص کو ڈیڑھ سال بعد ڈھونڈ نکالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے ضلع اڈوکی سے تعلق رکھنے والا شخص ڈیڑھ سال پہلے لاپتا ہو گیا تھا۔

پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں اس شخص نے گھر سے خود بھاگنے کا اعتراف کیا اور وجہ بتائی کہ وہ اپنی اہلیہ کے ڈر سے گھر سے بھاگ نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق 34 سالہ نوشاد کی 25 سالہ بیوی افسانہ کو پولیس نے شوہر کی گمشدگی کے کیس میں حراست میں لیا تھا، اپنے بیان میں افسانہ نے کہا کہ نوشاد کا قتل ہوچکا ہے اور اسے دفنا دیا گیا ہے۔

بعدازاں جب پولیس افسانہ کو لے کر اس کی بتائی گئی جگہ پر گئے جہاں اس نے نوشاد کی لاش کو دفنایا تھا وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

نومبر 2021 میں لاپتا ہونے والے نوشاد کا پولیس نے پتا لگایا اور اسے پولیس اسٹیشن لے آئے۔

مقامی میڈیا کو دیے انٹرویو میں نوشاد نے بتایا کہ اس نے بیوی کی وجہ سے گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ اُس سے خوفزدہ تھا، بیوی نے کچھ لوگوں کے ذریعے اُس کی پٹائی بھی لگوائی تھی۔

دوسری جانب غلط بیان دینے کے سبب افسانہ کو پولیس نے جیل میں ہی رکھا ہوا ہے، پولیس کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.