پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپوکا افتتاح کل ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا

343

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے تعاون سے پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو (پی پی ای) کا افتتاح کل (بدھ) کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا۔

ایتھوپیا کے سفیر ایچ ای جمال بیکر، ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب اور پی پی ایم اے نارتھ کے چیئرمین ارشد محمود حکومتی، صنعتکاروں اور دیگر معززین کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کریں گے۔

دو روزہ نمائش کا اہتمام پرائم ایونٹ مینجمنٹ نے کیا ہے جو جمعرات 15 فروری کو اختتام پذیر ہو گی۔ ایکسپو کے آرگنائزر ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی نے بتایا کہ یہ ایکسپو خصوصی طور پر فارماسیوٹیکل آلات مینوفیکچررز، لیبارٹری آلات، ریسرچ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز، را اور پیکجنگ سپلائرز، فارما پرنٹنگ، فارما کیمیکلز، لیب کیمیکلز، فارما انسٹرومنٹس، ہسپتال اور صحت کے آلات بنانے والے اداروں پر مرکوز ہے۔

الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، ایم آر آئی مشینیں، کارڈیک مانیٹر، ادویات بنانے والے، سرجیکل آلات، ہسپتال کے استعمال کی اشیاء اور لوازمات پر مشتمل ہو گی۔ کامران عباسی نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر کے دو ہالز میں 100 سے زائد نمائش کنندگان 250 اسٹالز کے ذریعے اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجی کی نمائش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایکسپو بین الاقوامی منڈیوں میں مقامی ادویہ سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور مقامی صنعت کاروں کو ترقی یافتہ دنیا کی طرف سے اپنائی گئی اس شعبے میں نئی ​​ٹیکنالوجیز اور ترقی کے بارے میں ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.