پاکستان نے جولائی میں ایل این جی کارگو سپلائی کیلئے آنے والی مہنگی ترین بولی کو مسترد کر دیا

260

پاکستان نے جولائی میں ایل این جی کارگو سپلائی کیلئے آنے والی مہنگی ترین بولی کو مسترد کر دیا اور اس قیمت پر ایل این جی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان نے جولائی میں مجموعی طور پر اسپاٹ ٹینڈرنگ کے ذریعے 4 ایل این جی کارگو ز کی خریداری کیلئے بولیاں طلب کی تھیں،جس پر صرف ایک کارگو سپلائی کی بولی موصول ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سے 31 جولائی کی سپلائی کیلئے موصول ہونے والی 39.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی کو مہنگی ترین ہونے کے باعث مسترد کر دیا گیا ہے ،یہ بولی قطر انرجی ٹریڈنگ کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.