قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات:تحریک انصاف 5 اور پی پی 2 نشستوں پر کامیاب

290

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 5 نشستیں جیت چکے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ملیر اور ملتان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

نوٹ: ویب سائٹ پر لمحہ بہ لمحہ نتائج اپڈیٹ کیے جا رہے ہیں لہٰذا تازہ ترین اپڈیٹس کیلئے صفحے کو ریفریش کریں

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔

قومی اسمبلی کی 8 میں سے 7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دیگر امیدواروں سے مقابلہ رہا۔

قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 5 نشستیں جیت لیں اور کورنگی کی نشست پر واضح برتری حاصل ہے جبکہ پیپلزپارٹی ملتان اور ملیر سے کامیاب ہوگئی ہے۔

عمران خان نے پشاور کی نشست جیت لی اور اے این پی امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی۔

این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اے این پی کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کرسکے اور یوں غلام بلور کو 25 ہزار 571 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور کے بعد مردان کا میدان بھی مار لیا۔ این اے 22 مردان 3 کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 76681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم 68181 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 8500 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کو بھی شکست دی۔

عمران خان نے ایمل ولی خان کو 10233 ووٹوں سے ہرایا۔ این اے 24 چارسدہ کے تمام 384 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 78589 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 68356 ووٹ حاصل کرسکے۔

ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم

فیصل آباد میں عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی کو ہرایا اور 24471 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی۔ این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 99602 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75131 ووٹ لے سکے۔

عمران خان نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 ننکانہ صاحب میں بھی بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

این اے 118 ننکانہ صاحب 2 کے تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت عمران خان 90180 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 78024 ووٹ حاصل کیے اور انہیں 12156 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

این اے 239 کراچی کورنگی 1 کے 330 میں سے 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 5805 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا نے 1103 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.