عمران خان کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کو دھمکانے کا مقدمہ درج

66

لاہور: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف رپٹ درج کی گئی ہے –

مقدمے کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ سرور روڈ مقدمہ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایا، چئیرمین پی ٹی آئی نے پیشی کے دوران انگلی کیساتھ جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ممبران کو دھمکایا-

چئیرمین عمران خان نے دھمکی دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا افسر کو ڈرانا اور حکومت میں آکر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینا، دراصل آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے، ملزم کا یہ عمل قانون و ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.