شہری اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے سے متعلق ورلڈ بنک مشن کا پنجاب لینڈ ریکارڈ ہیڈ آفس کا دورہ

379

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے جدید اصلاحات کی بدولت عوام کو اراضی ریکارڈ کی با سہولت اور شفاف خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ اپنے گزشتہ تجربات اور تکینکی صلاحیت کی روشنی میں شہری اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کی تیاری پر پیش رفت جاری ہے۔ اس ضمن میں ورلڈ بنک مشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا مشن مسٹر ڈونگگیو کواک، مسٹر فیڈریکو اورمسٹر طاہر پر مشتمل تھا۔
سید فیض الحسن پراجیکٹ کوآڈینٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر (PULSE)عاصم سلیم نے ڈائریکٹر جنرل پی ایل آراے مس سائرہ عمر اور ورلڈ بنک کے وفد کو پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
پراجیکٹ کے تحت شہری اراضی کا ریکارڈ مرتب کرنے، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، کمپیوٹرائز نقشہ جات کی تیاری کے امکانات، مراحل اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔ دیہی اراضی ریکارڈ کی طرح شہری اراضی کے ریکارڈ کو بھی متعلقہ اداروں اور متفرق سوسائیٹیز سے اکھٹا کر کے کمپیوٹرائز اور فضائی نقشہ جات سے منسلک کیا جائے گا۔
اس طرح پنجا ب کے تمام دیہی و شہری اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کا معیاری، منظم اور مربوط نظام وضع ہو گا۔ ان اصلاحات کی بدولت نا صرف عوام کے لیے ریکارڈ کی رسائی کو آسان اور محفوظ بنایا جائے گا بلکہ حکومتی سطح پر بھی عوامی فلاح کے سٹی پلاننگ، ہاوسنگ جیسے بیشتر منصوبوں کے لیے ڈیٹا کی رسائی ممکن ہو سکے گی۔
علاوہ ازیں پنجاب میں لینڈ ایڈمینسٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خدمات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور ایڈوانس سافٹ وئیر کے استعمال کو یقینی بنایا جارہاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.