سوئی ناردرن کے 3 روزہ سالانہ سپورٹس گالا میں ملتان ٹرانسمشن فاتح قرار

373

سوئی ناردرن گیس کے 3 روزہ سالانہ سپورٹس گالا کا اختتام رسہ کشی اور 100 میٹر ریس کے فائنل مقابلوں اور تقسیم انعامات کی تقریب کے ساتھ ہوا ۔ سپورٹس گالا میں تمام ریجنز نے بھرپور حصہ لیا۔

ان مقابلوں میں ملتان (ٹرانمشن) کی ٹیم نے 59 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی لاہور ( ڈسٹریبوشن ) 52 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ہیڈ آفس اور فیصل آباد (ڈسٹریبوشن) کی ٹیموں نے 27 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ یعقوب (ملتان- ٹرانسمشن) نے اپنے نام کیا۔

منیجنگ ڈائریکٹرجناب علی جے ہمدانی نے اختتامی تقریب سے خطاب میں ماتحت آفیسرز کو کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے اور دیگر ریجنز میں بھی تسلسل سے منعقد کرنے کی ہدایات دیں ، ایم ڈی سوئی نادرن کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں سارا سال جاری رکھنے سے ٹیموں کی صلاحیتوں میں بہتری اور مجموعی پرفارمنس کا پتا چل سکے گا ، سپورٹس ہمارا مستقبل ہے ہم اسے درست سمت میں آگے لے کر چلیں گے ،انہوں نے سپرنٹ ریس اور رسہ کشی کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

سوئی نادرن گیس کی سینیئر مینیجمنٹ، صدر سی بی اے زبیرخان نے بھی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

تقریب کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں اور آرگنائرز نے مہمانِ خصوصی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.