سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ380 کلو میٹر رہ گیا، بائپر جوئے کے اطراف میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں،لہریں30 فٹ تک بلند

476

کراچی: سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ کم ہوکر 380 کلو میٹر رہ گیا، بائپر جوئے کے اطراف میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 30 فٹ تک بلند لہریں بلند ہورہی ہیں، طوفان کے اثرات کی وجہ سے شہر میں بعض مقامات مٹی کا طوفان بھی آیا، ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے بھی تیار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے17واں الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق بائپر جوئے کی شدت اور پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران اس کا سفر شمال مغرب کی طرف ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 380کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب سے طوفان 390 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے مرکز میں ہوائیں 150 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ طوفان کے مرکز اور اطراف میں 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جون تک سمندری طوفان شمال مشرق کی جانب بڑے گا اور 15جون کی دوپہر کو طوفان جنوب مشرقی سندھ میں کیٹی بند اور بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.