سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں، کل فیصلہ ہو گا

330

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں، کل فیصلہ ہو گا۔

اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے: نواز شہباز بیٹھک میں اہم فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

تاہم اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کل پھر میٹنگ ہو گی، آج فیملی میٹنگ تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ بدھ کی واپسی کی بکنگ ہے لیکن حتمی فیصلہ کل ہو گا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.