دوطرفہ مشترکہ ملکی مقاصد کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے، نگران وزیراعظم کا افغان ہم منصب کو خط

33

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کو جوابی خط لکھا ہے۔

خط میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کے افغانستان سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پڑوسی اوربھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی جڑیں باہمی مذہب، ثقافت، تاریخ سے جڑی ہیں، دو طرفہ سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہوں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ علاقائی تجارت اور روابط میں اضافہ پاک افغان عوام کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے، ہمیں مل کردونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کام کرنا چاہیے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے افغانستان کے عبوری وزیر اعظم کو جوابی خط لکھا۔

سفارتی ذرائع نے بتایاکہ افغان وزیر اعظم نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھاتھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم نے ملامحمد حسن اخوند کے تہنیتی خط پر شکریہ اداکیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.