دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے سول ایورڈ کی سفارش 

232

محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے کھیلوں کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے سول ایورڈ کی سفارش کی ہے۔

محکمہ اسپورٹس نے جن کھلاڑیوں کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے، اُن میں پیرا اولمپک ٹوکیو 2020 میں پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ حیدر علی شامل ہیں۔

اس فہرست میں ریسلنگ میں عالمی ٹائٹل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ، دنیاکی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف بھی شامل ہیں۔

محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی اس فہرست میں اسنوکر ورلڈ چیمپئن بننے والے کم عمر ترین کھلاڑی احسن رمضان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سول ایوارڈ کے حقداروں کی اس فہرست میں ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم، کبڈی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا کہ عالمی ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی قوم کے ہیرو ہیں، اِن کی حوصلہ افزائی کے لیے سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.