جوکووچ چوتھی بار یو ایس اوپن ٹینس کے چیمپئن، 24 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا

44

نیویارک: سربیا کے نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا۔

جوکووچ نے فائنل میں روس کے میدودیو کو سٹریٹ سیٹ میں مات دی، فائنل میں جوکووچ کی جیت کا سکور 6-3، 7-6 اور 6-3 رہا۔

سربین ٹینس سٹار نے مارگریٹ کولٹ کا سب سے زیادہ 24 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

جوکووچ نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتا ہے۔

نوواک جوکووچ 24گرینڈ سلیم اور ایک سیزن میں 4 بار تین گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے۔

یاد رہے کہ 2021 کے یو ایس اوپن ٹینس میں روس کے میدودیو نے سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.