بلوچستان: شاہرگ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 2 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

446

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 4 دہشت گرد مارےگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں شاہرگ کے قریب کمان پاس کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر ہیلی کے ذریعے کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے کے تمام راستوں کو بندکیا، دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فورسزکا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں سے آئی ای ڈیز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.