ایلون مسک کے اندر متعدد شخصیات چھپی ہوئی ہیں، سوانح حیات لکھنے والے کا انکشاف

334

ایلون مسک کو بہت جلد غصہ آجاتا ہے مگر اس کے اظہار کے بعد انہیں اس بارے میں بہت کم یاد رہتا ہے۔

یہ دعویٰ دنیا کے امیر ترین شخص کی سوانح حیات لکھنے والے صحافی Walter Isaacson نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

یہ سوانح حیات 12 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

Walter Isaacson نے ایلون مسک کو ‘متعدد شخصیات’ والا شخص قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’52 سالہ ایلون مسک کے اندر 2، 3 یا 4 قسم کے ایلون چھپے ہوئے ہیں’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ان کی متعدد شخصیات ہیں، بالکل ملٹی پل پرسنلٹیز کی طرح، ایلون کا کچھ حصہ ان کے والد کی طرح ہے، جن سے وہ اب بات نہیں کرتے’۔

صحافی نے کہا کہ ‘اپنے والد کی طرح ایلون اچانک بہت زیادہ لا ابالی شخص بن جاتے ہیں، پھر اچانک ان کی شخصیت کا انجینئرنگ موڈ کام کرنے لگتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘حیران کن بات یہ ہے کہ جب ایلون مسک غصہ کرتے ہیں یا لوگوں کے ساتھ سختی سے پیش آتے ہیں تو پھر اچانک بدل بھی جاتے ہیں، جب میں نے ان سے پوچھا کہ اتنا غصہ کیوں آیا؟ تو انہیں اس بارے میں کچھ زیادہ یاد نہیں تھا’۔

یہ صحافی سوانح حیات تحریر کرنے کے لیے لگ بھگ 3 سال تک مسلسل ایلون مسک کے ساتھ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘جب میں نے لکھنا شروع کیا تو میرا خیال تھا کہ ایلون سے ایک اچھی ٹیکنالوجی اسٹوری ملے گی، مگر ان کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا تو ایلون مسک نے چپکے سے ٹوئٹر کو خرید لیا اور پھر ہوائی جاکر 2 یا 3 راتوں تک جشن منایا اور پھر کمپنی کو سنبھالنے کا فیصلہ کیا’۔

Walter Isaacson کے مطابق ایلون مسک کے ساتھ رہنا عجیب تجربہ تھا اور یہ کسی رولر کوسٹر رائیڈ جیسا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی شخصیت کے تاریک اور مسابقتی پہلو ایک دوسرے کے ساتھ سختی سے جڑے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.