ایبٹ آباد: شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی، چھت گرنے سے ماں اور 8 بچے جاں بحق

152

ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں لگنے والی آگ کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں ترھیڑی میں آگ سے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد دب گئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر کے ملبے سے تمام لاشیں نکالیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نکالی جانے والی لاشیں ماں اور 8 بچوں کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.