امریکا میں سرکاری ملازمین پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد

76

نیو یارک سٹی: امریکا کے شہر نیو یارک میں سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک پر عائد کی جانے والی تازہ ترین پابندی دنیا بھر کی حکومتوں کے پیشِ نظر سیکیورٹی خدشات کے تحت لگائی جانے والی پابندیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

دفترِ ٹیکنالوجی اور اختراع کے ذیلی شعبہ نیو یارک سٹی (این وائی سی) سائبر کمانڈ نے ایپ کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ جاننے کے بعد پابندی کی تجویز دی۔

سائبر کمانڈ پر شہر کے تکنیکی نیٹورک کی حفاظت کی ذمہ داری ہے اور ان کا یہ ماننا ہے ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہوئے ہیکر ان نیٹورک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک بیان میں ٹک ٹاک کو شہر کے تکنیکی نیٹورل کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

شہر کے اداروں کو 30 دن کے اندر ایپ کو ہٹانا ہوگا جبکہ شہری حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ڈیوائسز اور نیٹورک پر ایپ کی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.