آسٹریلوی وزیراعظم ملک میں انسدادِ بدعنوانی کا نگران ادارہ قائم کریں گے

264

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوتے ہیں تو وہ ملک میں انسدادِ بدعنوانی کا نگران ادارہ قائم کریں گے۔

آسٹریلیا میں 21 مئی کو عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ لبرل پارٹی نے اس کمیشن کے قیام کا منصوبہ 2018 میں پیش کیا تھا، تاہم اس کا قیام عمل میں نہ آسکا۔ اپوزیشن لیبر پارٹی کی جانب سے اسی تناظر میں وزیراعظم موریسن پر خاصا دباؤ تھا۔ لیبر رہنما انٹونی ایلبینسے لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم موریسن پر اس کمیشن کو قائم نہ کرنے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.