ایران میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے

237

ایران میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک  ہوگئے جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایرانی شہر بندر عباس میں پیش آیا جہاں زہریلی دیسی شراب پینے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 51 افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مقامی صحت کے حکام کے مطابق اسپتال میں داخل 30 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  شراب تیار کرنے اور فروخت کرنے کے شبے میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.