سعودی عرب: ریل ڈرائیور کی 30 آسامیوں کیلئے 28 ہزار خواتین امیدوار

113

سعودی عرب کی کمپنی نے کہا ہے کہ ریل کے 30 ڈرائیوروں کی تربیت کے لیے 28 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی ریل کمپنی رنفے کا کہنا تھا کہ آن لائن جائزے کے دوران تعلیمی پس منظر اور انگریزی زبان کے اسکل کے حوالے سے امیدواروں کی تعداد تقریباً نصف ہوجائے گی۔

انہوں نے کہ دیگر امیدواروں کے لیے کام کا آغاز مارچ کے وسط میں شروع ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ کامیاب امیدوار ایک سالہ تربیت کے بعد مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل چلائیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی میں پہلی مرتبہ خواتین کی ملازمت کے لیے اس طرح کا اشتہار دیا گیا ہے۔

رینفے کا کہنا تھا کہ کمپنی مقامی کاروبار میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس وقت سعودی عرب میں ان کمپنی کی ریل چلانے والے 80 ڈرائیور مرد ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ مزید 50 افراد زیرتربیت ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں دفاتر میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سعودی معیشت کو تیل کے انحصار سے نکالنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.