بھارتی فوجی نے اپنے4 ساتھیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

173

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے میس میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کا اہلکار سیتپا ڈیوٹی کے اوقات میں اضافےکے باعث غصے میں تھا اور اس کی ساتھی اہلکاروں سے بحث بھی ہوئی تھی، اس دوران اس نے طیش میں آکر اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میس کے اندر فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ساتھیوں پر فائرنگ کرنےکے بعد کانسٹیبل سیتپا نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

بی ایس ایف حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.